ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بھرتی کے نئے اصول، یو جی سی کا مجوزہ ڈرافٹ تحقیق پر مرکوز

یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بھرتی کے نئے اصول، یو جی سی کا مجوزہ ڈرافٹ تحقیق پر مرکوز

Mon, 11 Nov 2024 16:56:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 11/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) جلد ہی فیکلٹی بھرتی کے نئے ضابطے کا مسودہ پیش کرنے والا ہے، جس کے بعد کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تقرری کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ اس نئے ضابطے کے تحت انٹرپرینیورشپ، اسٹارٹ اپس، اور صنعتی شراکت داری میں مہارت رکھنے والے پوسٹ گریجویٹ ڈگری یافتگان کو براہ راست کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بطور فیکلٹی تعینات کیا جا سکے گا، تاکہ تعلیمی اداروں میں جدید تحقیق اور انوویشن کو فروغ دیا جا سکے۔

یو جی سی کے چیئرمین کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اگر کوئی امیدوار گریجویشن، پی جی اور پی ایچ ڈی میں الگ الگ موضوع پڑھتا ہے تو اس کی بھی ٹیچر کے طور پر بھرتی کی جا سکے گی۔

یو جی سی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ٹیچر اور دیگر اکیڈمک اسٹاف کی تقرری کی کم سے کم اہلیت اور طے کیے گئے معیار کو برقرار رکھنے کے 2018 کے ضابطے میں تبدیلی کی تیاری کر رہا ہے۔ پرانے ضابطے کے مطابق ابھی تک 4 سالہ گریجویشن / پوسٹ گریجویشن کے ساتھ پی ایچ ڈی ہونا بھرتی کے لیے کم سے کم اہلیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ضابطہ کے مطابق ابھی تک گریجویشن / پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی ایک ہی موضوع سے ہونا لازمی ہے۔ اب اسی میں تبدیلی کے لیے تیاری کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 6 مہینے میں اس سلسلے میں تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا ہے اور اس کے بعد ڈرافٹ کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔

یو جی سی کے چیئرمین کے مطابق اب تحقیق پر ضرورت سے زیادہ زور دیا جائے گا۔ حالیہ وقت میں ریسرچ کے لیے غیر مصدقہ اور مشتبہ اشاعت سے لیے گئے شواہد پیش کیے جاتے ہیں جس سے چیزیں بہتر ہوکر باہر نہیں آ پا رہی ہیں۔ ایسے میں اس تنگ ذہنیت کو بدلنے کے لیے تحقیق پر ضرورت سے زیادہ کام کیا جائے گا تاکہ آنے والے وقت میں سماج اور صنعت کے لیے ضروری مہارت سے تیار گریجویٹ نوجوان باہر آ سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔


Share: